چارسدہ: عید پر بدترین لوڈشیڈنگ، ڈنڈا برداروں کا گرڈ سٹیشن پر دھاوا

Published on September 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments


چارسدہ(یو این پی) چارسدہ میں عید پر بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا پارہ ہائی ہو گیا۔ ایم پی اے خالد جان کی قیادت میں ڈنڈا برداروں نے گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا۔تحصیل تنگی کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے عید پر گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مشتعل شہریوں نے ایم پی اے خالد جان اور تحصیل ناظم کی قیادت میں مقامی گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل ڈنڈا بردار عوام نے حکومتی وعدوں کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ کرنے خلاف ریلی کی شکل میں مقامی گرڈ سٹیشن کی جانب مارچ کیا۔ ریلی میں مقامی ایم پی اے خالد خان، تحصیل ناظم یحییٰ جان، دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ عوام نے اس موقع پر واپڈا اہلکاروں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور حکومتی احکام نہ ماننے پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے پولیس ک بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی۔ بعد ازاں مقامی اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر حکام نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات جلد از جلد مان لئے جائینگے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائیگا جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes