.عید معشوقاں دی ،میں ماہ نور کے چرچے ہو گئے
لاہور (یو این پی) فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور کی ڈرامہ “عید معشوقاں دی” میں زبردست پرفارمنس،ڈرامہ بینوں میں ماہ نور کےچرچے ہوگئے،تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور عید کے روز سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ “عید معشوقاں دی” میں پرفارم کر رہی ہیں جس میں ان کی سولو اور کمبائن ڈانس پرفارمنسسز کو ڈرامہ بینوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے- اداکارہ ماہ نور نے عید کے ڈرامہ کے لئے ڈیزائنر شہکی سے خصوصی ملبوسات بھی تیار کروائے ہیں جن پر سلمی ستارے، گوٹے کناری، نگینوں اور شیشے سے کام کیا گیا ہے- یواین پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ماہ نور کا کہنا تھا کہ بڑی عید کی خوشیوں کو بڑے انداز میں منانے کے لئے عید کے ڈرامہ پر خاص توجہ دیتی ہوں اسی لئے ڈانس آئٹم بھی ایسی تیار کرتی ہوں جو مداحوں کے دل جیت لے-