اسلام آباد(یواین پی) یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ نیا مِلی نغمہ ’’یہ میرا گھر ہے یاد رکھو‘‘ ریلیز کرے گی، یوم دفاع کے موقع پر خصوصی ڈاکومینٹری ’’سربکف ‘‘ بھی ریلیز ہو گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم دفاع پر پاک بحریہ نیا مِلی نغمہ ’’یہ میرا گھر ہے یاد رکھو‘‘ ریلیز کر رہی ہے، ملی نغمہ میں پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، یوم دفاع کے موقع پر خصوصی ڈاکومینٹری ’’سربکف ‘‘بھی ریلیز ہو رہی ہے، ڈاکومینٹری اسپیشل سروس گروپ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔