اسلام آباد(یواین پی) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سے عید کے دنوں میں 6 جواں سالہ لڑکیوں اور 2 لڑکوں نے مختلف واقعات میں خودکشی کی کوشش کی جنہیں طبی امداد کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آ ف میڈیکل سائنسز پمزمیں پہنچا یا گیا، خود کشی کی کوشش کرنے والوں کی عمریں 25 سے تیس سال کے درمیان ہیں، لڑکوں نے گولیاں کھائیں جب کہ لڑکیوں نے تیزاب اور نیل پالش رموور پی کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ پمز ذرائع کے مطابق تمام متاثرین کو بھرپور طبی امداد فراہم کی گئی ہے، جبکہ کسی کی بھی خود کشی کرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی، خود کشی کی کوشش کرنے والی چھ لڑکیوں اور دونوں لڑکوں کی حالت اب خطر سے باہر ہے۔