لاہور (یواین پی) ورلڈ الیون کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کی دو رکنی ٹیم لاہور پہنچ گئی ۔ ورلڈ الیون کی آمد سے قبل دو رکنی سکیورٹی ٹیم لاہور پہنچی ، آئی سی سی سیکیورٹی ٹیم کو مختلف شعبوں اور اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی ۔ غیر ملکی اہلکار پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر انتظامات کا جائزہ لیں گے اور ورلڈ الیون کے دورے تک لاہور میں قیام کریں گے ۔پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگا اور تینوں میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ جنوبی افریقا کے فاف ڈپلوسی کی قیادت میں 14 رکنی ورلڈ الیون 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی ۔ آزادی کپ کے نام سے منسوب سیریز کو انٹرنیشنل میچز کا سٹیٹس حاصل ہوگا ۔