ملک ریاض برما کے مظلوم مسلمانوں پر مہربان

Published on September 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 909)      No Comments


لاہور(یو این پی) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے برما کے مسلمانوں کے لئے ایک ارب روپے امداد اور رہائش دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اربوں روپے لوٹنے والوں نے دولت کہاں لے کر جانی ہے۔ ہمیں برما کے مسلمانوں کی مدد کے لئے 1965ء کی جنگ والے جذبے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر مظالم ہو رہے ہیں ہماری حکومت کو روہنگیا کے مسلمانوں کے لئے آواز اٹھانی چاہیئے۔ انہوں نے برما کے مسلمانوں کے لئے ایک ارب روپے کی امداد اور انہیں رہائش دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دولت کی کمی نہیں ہم 10 سے 15 لاکھ لوگوں کو نہیں رکھ سکتے۔ دنیا کے کئی ممالک نے روہنگیا کے مسلمانوں کو پناہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اربوں روپے لوٹنے والے دولت کہاں لے کر جائیں گے مسلمانوں کی مدد کے اس نیک عمل سے اللہ پاکستان کے بہت سے مسائل حل کر دے گا۔ ہمارا جذبہ کہاں گیا ہے ہمیں 1965ء کی جنگ والے جذبے کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes