ٹھٹھہ،لاڈ بھائی پلیجو لائبریری کا افتتاح 2013 میں ہوا تاحال منصوبہ ادھورا،حکمرانوں پہ سوالیہ نشان

Published on September 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) مکلی کی قدیم اور سیاسی بصیرت کی حامل آبادی پیپلزپارٹی کا حمایت یافتہ گوٹھ جسے ٹھٹھہ پر حکمرانی کا فیض کئی مرتبہ حاصل رہا ہے جھنگشاہی شھر میں لاڈ بھائی پلیجو لائبریری کا قیام 2013 میں لایا گیا سندھ کے کئی شہروں کی طرح یہاں بھی روایتی انداز میں لائبریری کی بنیاد یعنی ڈی پی سی لگا کر ٹھیکیدار نے کام ادھورا چھوڑ دیا اور کلچر اینڈ ٹوورزم ڈپارٹمنٹ نے روایتی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے عمارت کی تعمیر کو مکمل کروانے کے بجائے لین دین کرکے عمارت کی افتتاحی تقریب کے ساتھ عملہ بھی مقرر کردیا اور ہر سال کروڑوں روپے بجٹ جاری کردی گئی عوام کی دولت پرمن پسندوں کو راج کروایا جا رہا ہے اور غریب عوام کو نظر کردیا جاتا ہے یہاں ناتو لائبریری پراجیکٹ ہے نہ عملہ ناہی کتابین ناکوئی سھولت میسر ہے لیکن سرکاری کھاتے میں کام کرتی ہوئی لائبریری بھی ہے اور عملے کے ساتھ کتابوں کے ذخائر بھی ہیں ہمارے علم دوست حلقوں نے ٹھٹھہ کو سونے کی پلیٹ میں رکھا کیک سمجھ کر کھانے کے ساتھ ترقی کا زینا سمجھ رکھا ہے مقامی سیاسی سماجی علم دوست حلقوں کے خلاف نیب اینٹی کرپشن کی انکوائری چار سال گزرنے کے باوجود کب ہوگی یہ ہے عالم ہمارے اداروں کا ان ٹھیکیدار کے خلاف کب کاروائی ہوگی جنہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی قومی خزانے سے اداروں کو نقصان پہنچایا جن کاموں کا وجودتک نہیں ملتا ان فائلوں کی چھان بین کب ہوگی ادارے ملک کی بقا اور ترقی کیلئے کب کام کریں گے ایک سوالیہ نشان توہے جواب نہیں ہم کب سوچیں گے ایک قوم بنکرپاکستان کو مظبوط بناےْنگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس یو پی ٹھٹھہ کے رہنما کو حبس بے جا قید رکھنے کے خلاف سیشن کورٹ ٹھٹھہ کے حکم پر اے وی سی سی پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) ایس یو پی ٹھٹھہ کے رہنما کو حبس بے جا قید رکھنے کے خلاف سیشن کورٹ ٹھٹھہ کے حکم پر اے وی سی سی پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم تفصیلات کے مطا بق ڈسٹر کٹ سیشن جج ٹھٹھہ عبدالنعیم میمن کی عدالت نے ایک ماھ قبل واٹر سپلائی ٹھٹھہ کے زبوں حال کواٹر سے بازیاب کرائی گئی سندھ یونائیٹڈ پارٹی ٹھٹھہ کے صدر عمران خشک اور ان کے بھائیوں کو حبس بے جا قید رکھنے پر اے وی سی سی پولیس کی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے .ایس یو پی ٹھٹھہ کے صدر عمران خشک نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ایک ماھ قبل گاوں حنیف خشک پر پولیس نے چڑہائی کرکے دو بھائیوں کے ہمراہ گرفتارکرکے زبوں حال کواٹر میں قید کردیا تھا ، بیان قلمبند ہونے کے بعد فاضل عدالت نے اے وی سی سی پولیس ٹیم کے انچارج سید اصغر شاھ اور ٹیم کے خلاف مکلی پولیس تھانے کے ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ادہر ایس یو پی ٹھٹھہ کے صدر عمران خشک نے پریس کلب مکلی پہنچ کر بتایا ہے کہ پولیس نے چھاپے کے دوران موٹر سائیکل سونے کی انگھو ٹیاں اور موبائل فون زبردستی چھینے تھے آج تک واپس نہیں کیے ہیں جبکہ آج جمعرات کو پولیس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوکریوں میں نظر انداز کرنے پر پی پی پی گھوڑا باری کے کارکنان کی بھو ک ہڑتال
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) نوکریوں میں نظر انداز کرنے پر پی پی پی گھوڑا باری کے کارکنان نے ایک مرتبہ پھر بھو ک ہڑتال شروع کردی ہے پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کی قیادت کی جانب سے نوکریاں دینے کی یقین دہانی کرانے کے بعد پی پی پی کارکنان نے سخت احتجاج کر کے علامتی بھو ک ہڑتال شروع کی ، ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی گھورا باری کے کارکنان علی اکبر خاصخیلی ، معشوق شورو ، دوست علی شورو ، عبدا لرزاق ، ولی محمد اور دیگر مکلی پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کر کے کہا ہے کہ ضلع قیادت کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال ختم کی تھی لیکن عملی طور پر قیادت نے کچھ نہیں کیا ہے من پسند لوگوں میں نوکریاں بھا نٹی جا رہی ہے ، انھوں نے کہا کہ نوکریوں کے آرڈر ملنے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکلی کے چار بڑی آبادی والے گا وں مولو جوگی گوٹھ ، حمائتی گوٹھ ، چانڈیو گوٹھ میں 400مریضوں کا مفت علاج
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) بینظیر میڈیکل ایمبولینس سروس کی نگرانی میں مکلی کے چار بڑی آبادی والے گا وں مولو جوگی گوٹھ ، حمائتی گوٹھ ، چانڈیو گوٹھ میں 400مریضوں کا مفت علاج کیا گیا ۔ جس میں ہیپاٹا ئٹس کی ٹیسٹوں سمیت پیٹ کی تکالیف ، الٹرا سا ؤنڈ ، حاملہ خاتوں کی مفت میں ٹیسٹیں کی گئی ،اس موقع پر ڈاکٹر علیم عقیلی سمیت لیڈی ڈاکٹر ز بھی موجو د تھے ، بینظیر میڈیکل ایمبولینس سروس کو علائقے کے متاثر افراد نے ہنگامی بنیادوں پر طلب کیا تھا ؛ اس موقع پر سماجی رہنما نظیر تنیو ، مہر علی حمائتی ، مرزا انور بیگ ، راجہ تنویر خاصخیلی اوردیگر موجود تھے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی جانب سے نرسنگ اسکول کی پرنسپال کے غیر مناسب رویے کے خلاف سخت احتجاج
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی جانب سے نرسنگ اسکول کی پرنسپال کے غیر مناسب رویے کے خلاف سخت احتجاج، ہیلتھ آفیسوں کو تالے لگ گےْ،ملازمین کا فوری طور پر نسپل کو ہٹاکر اسکے اوپر انکواےْری کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق آپکا ہیلتھ ونگ کی جانب سے نرسنگ اسکول مکلی کی پرنسپل کی ملازمین سے بداخلاق رویے کے خلاف ڈی ایچ او آفیس اور سول اسپتال مکلی میں دو گھنٹے ٹوکن ہڑتال کی گء، اس موقعے پر احتجاج کی رہنمائ کرتے ہوےْ بابو ہدایت اللہ، غلام حسین دایو، اشرف خشک اور دیگر نے کہا کے 17گریڈ کے ملازمین کو 18گریڈ کی پوسٹ پر بٹھا کر عدلیا کے احکامات کو کھلے عام دتکارہ گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کے نرسنگ اسکول کی پرنسپل کی سیٹ پر بیٹھی ہوئ عورت روبیکا کا ملازمین سمیت نرسنگ اسکول میں پڑنے والی طلبات سے بھی غیر مناسب اور جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے، پرنسپل کی شکایتیں ہیلتھ کھاتے کے اعلیٰ عملداروں کو بھی دی گےْں ہیں مگر اسکے باوجود مذکورہ غیر قانونی طور پر اس سیٹ پر بیٹھی ہوئ پرنسپل کے خلاف کوئ بھی کاروائ عمل میں نہیں آئ ہے، انہوں نے کہا کے آپکا ہیلتھ ونگ کی جانب سے مذکورہ پرنسپل کو فوری ہٹھاکر 18 گریڈ کے آفیسر کو چارج دی جاےْ، انہوں نے اعلیٰ اختیارات کو الٹیمیٹم دیتے ہوےْْ کہا کے جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوگا جب تک احتجاج کا سلسلا جاری رہیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme