انقرہ (یو این پی)میانمار انسانیت کا قبرستان بننے لگا، لاکھوں مسلمان بے گھر، غیرمحفوظ اور طاقتور بدھ اکثریت کی وحشت اور بربریت کا شکار، عالمی برادری بے حس، ترک صدر کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے امداد بھیجنے کا اعلان۔ ترک صدر رجب طیب اردوگان کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کیلئے 10 ہزار ٹن خوراک بھیجنے کا اعلان کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کسی امدادی ادارے کو روہنگیا میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے تاہم ان کا میانمار کی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے بعد آنگ سان سوچی نے ترکی کو روہنگیا میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔