اسپاٹ فکسنگ کیس: شرجیل خان کیخلاف تفصیلی فیصلہ آج سنایا جائےگا

Published on September 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments


لاہور (یو این پی)  کرکٹر شرجیل خان کیخلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ آج سنایا جائے گا، بکی سے 55 وائس اور واٹس ایپ میسج بھی شامل ہیں، شرجیل اورخالد پر بی پی ایل سے ریڈار پر تھے۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرشرجیل خان کے خلاف ٹربیونل کا تفصیلی فیصلہ آج دیا جائیگا۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان پر پانچ سال کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے جس میں ڈھائی سال معطل ہیں۔پی سی بی ٹربیونل آج بروز جمعرات کو تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تفصیلی فیصلہ میں شرجیل کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑی پچھلے سال نومبر میں ہونیوالی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے آئی سی سی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog