سلمان خان کوابو ظہبی میں’’ لو‘‘ لگ گئی، ڈاکٹروں کا آرام کا مشورہ دیا

Published on September 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

ممبئی(یو این پی) بالی و وڈ اداکار سلمان خان کو ابوظہبی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ’’ لو‘‘ لگ گئی ،جس کے باعث ڈاکٹروں نے دبنگ خان کو آرام کا مشورہ دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی عکسبندی ابو ظہبی میں کروا رہے ہیں ۔جہاں پر ٹمپریچر 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جس وجہ سے سلمان خان کو لو لگ گئی اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ لیکن سلمان خان اس کے باوجود فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔ واضح رہے کہ فلم رواں سال 25دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes