کوٹرادھا کشن ( یو این پی) گذ شتہ رات چھانگا مانگا کے قریب موضع ہنجروال کے قریب واقع ریلوے پھاٹک سے تھوڑا سا آگے جنگل میں چھپے ڈاکوؤں نے سڑ ک میں جنگل سے کاٹے گئے درخت کے تنے کو پھینک کر سڑک بلاک کردی اور آنے جانے والے راہ گیروں ،گاڑیوں اور موٹر سا ئیکلوں سوار مسافروں کو لوٹنے لگے لٹے پھٹے مسافر جب چھانگا مانگا پہنچے تو وہاں پولیس کی گاڑی کو روک کر بتایا گیا کہ جنگل کے مین راستے پر ڈاکوؤں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور لوٹ ما ر کا سلسلہ جاری ہے مگر کسی نے کوئی نوٹس نہ لیا یہاں تک کہ لیڈ فورس پولیس کی گاڑی کو روک کر انہیں ڈاکوؤں اور فائرنگ کا بتایا گیا تو انہوں نے کہا راستے میں تو کچھ بھی نہیں اور نہ ہی گولیاں چلنے کی آواز تھی بلکہ کسی گاڑی کے سلنسر پھٹنے کی آواز تھی آپ لوگ جائیں کوئی ڈاکو واکو نہیں ہیں عوام حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او قصور از خود واقعہ کی انکوائری کرواکے نوٹس لیں ۔