شوبز حلقوں نے بھی برما میں ہونے والے ظلم ستم کے خلاف آواز اٹھا لی
اسلامی ممالک اپنی افواج کوبرمی مسلمانوں کی حفاظت کیلئے برما بھیجیں:اداکارہ جنت بٹ
لاہور (یو این پی)شوبز حلقوں نے بھی برما کے مسلما نوں پر ہونے والے ظلم ستم کے خلاف آواز اٹھا لی ۔یو این پی کے مطابق معروف ماڈل و اداکارہ جنت بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ برماکے مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم وستم نے انسانیت کوشرمندہ کردیا،برمی مسلمانوں پرہونیوالاظلم وستم امت مسلمہ کوخواب غفلت سے جگانے کیلئے کافی ہے،اب وقت آگیاہے کہ تمام عالم اسلام، شیطانیت کیخلاف یکجااورمتحد ہوجائے،پاکستان سمیت اسلامی ممالک اپنی افواج کوبرمی مسلمانوں کی حفاظت کیلئے برما بھیجیں تاکہ برمی افواج اوربدھ ملیشیاکوسبق سکھایا جاسکے۔