ماسیرو(یو این پی)جنوبی افریقہ سے چاروں طرف گھرے ہوئے ملک لیسوتھو کے آرمی چیف کو مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا ہے، عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے آرمی چیف کو دفتر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ لیسوتھو کے وزیر اعظم نے اس واقعہ کے بعد اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور ہرگز مشتعل نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، مجرموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر کڑی سزا دی جائے گی۔ دریں اثنا جنوبی افریقی صدر جیکب زوما نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے لیسوتھو کے عوام سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔