نئی دہلی(یو این پی) بھارتی فوج نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو گرفتار کر کے سری نگر جیل منتقل کر دیا جبکہ میر واعظ عمر فاروق گھر پر نظر بند کر دیئے گئے۔ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی سری نگر میں غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف آواز بلند کرنے پر متشدد حکومت نے حریت رہنماؤں کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔ حریت رہنماء یاسین ملک کو سری نگر سے گرفتار کر کے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ میر واعظ عمر فاروق کو گھر پر نظر بند کیا گیا ہے۔ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سری نگر میں مختلف گھروں پر ناجائز چھاپوں کے خلاف حریت رہنماؤں نے نئی دہلی میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کو 11 ستمبر تک جیل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔