لاہور(یواین پی) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ مجھے اپنے شوہر افضل خان پر فخر ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میں نے ان سے شادی کر کے اپنی زندگی کا درست فیصلہ کیا، بہترین شوہر ہونے کے ساتھ مثالی باپ کا کردار بھی بخوبی نبھا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں صاحبہ نے کہا کہ جب مجھے افضل خان نے اچانک شادی کی پیشکش کی تو میں ہکا بکا رہ گئی اور کافی دیر تک سوچتی رہی ۔انہوں نے کہا کہ افضل خان شادی سے پہلے پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاؤس سے مقبولیت حاصل کر چکے تھے لیکن میں ہرگز ان کی مقبولیت سے متاثر نہیں تھی البتہ میرے بہن بھائی ان کے فین تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ازدواجی زندگی سے بہت خوش ہوں اور سمجھتی ہوں کہ افضل خان سے شادی کرنا زندگی کا بہترین اور درست فیصلہ تھا۔