ماہ نور نے ،،دل سے دل تک ،،میں شائقین کے دل موہ لئے
حسب رویات اس پلے میں بھی اپنے پرستاروں کیلئے خاص ڈانس آئٹم کر رہی ہوں :ماہ نور
لاہور(یو این پی) شالیمار تھیٹر لاہور میں ماہ نور نے اسٹیج ڈرامہ ،،دل سے دل تک ،،میں شائقین کے دل موہ لئے۔اداکارہ ماہ نور کا کہنا ہے کہ اپنے چاہنے والے شائقین کی پسند کا خاص خیال رکھتی ہوں حسب رویات اس پلے میں بھی اپنے پرستاروں کیلئے خاص ڈانس آئٹم کر رہی ہوں ،ماہ نو ر نے مزید کہا کہ فنکار بہت ہی حساس دل ہوتا ہے فنکار کیلئے شائقین کی طرف سے داد ہی سب سے بڑا تحفہ ہوتا ہے اوریہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری ہر انٹری پر شائقین مجھے کھڑے ہو کر داد دیتے ہیں ۔