ملک میں پیاز عام صارفین کی پہنچ سے دور

Published on September 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments


اسلام آباد:(یو این پی)  ملک میں پیاز کی قلت بڑھ گئی، قیمتیں عام صارفین کی پہنچ سے دور، حکومت نے بحران پر قابو پانے کے لئے بھارت سے پیاز درامد کرنے کا فیصلہ کر لیا، عام مارکیٹ میں پیاز کی فی کلو قیمت 80 روپے جاری ہے، درامدی پیاز کے مارکیٹ میں آنے سے قیمتوں میں کمی ہو گی بیوپاریوں کے مطابق پیاز کی قیمتوں میں استحکام عارضی ہے کیونکہ بلوچستان کی فصل آئندہ 2 ماہ تک پیاز کی طلب پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے، بارشوں کی وجہ سے بلوچستان کی پیداوار اوسط پیداوار سے 40 فیصد تک کم رہی ہے جس کی وجہ سے سندھ کی پیاز مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی قلت کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پیدا ہونے والی زیادہ تر پیاز کا اسٹاک اب ختم ہو چکا ہے، بارشوں کی وجہ سے پیاز کے اسٹاک اور فصل کو نقصان پہنچا ہے اور اب سندھ کی فصل آنے میں ڈیڑھ سے 2 ماہ کا عرصہ باقی ہے، اس دوران پیاز کی طلب پوری کرنے کے لیے درآمد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا، سندھ میں بھی پیاز کی فصل کو بارشوں سے نقصان پہنچا ہے اور ابتدائی اندازوں کے مطابق پیاز کی 20 فیصد پیداوار متاثر ہوئی ہے جو اکتوبر کے مہینے میں بازار میں آئے گی، مقامی طلب پوری کرنے اور سندھ کی نئی فصل بازار میں آنے تک درآمدی پیاز سے طلب پوری کی جا سکتی ہے جس سے پیاز کی قیمتوں کو استحکام ملے گا۔ درآمد کنندگان کے مطابق پیاز درآمد نہ کی گئی تو بازار میں مقامی پیاز نایاب ہو جائے گی اور قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا، دوسری جانب درآمدی پیاز مارکیٹ میں آنے سے خوردہ قیمت 50 سے 60 روپے تک مستحکم رکھی جا سکے گی زرائع کا کہنا ہے کہ ترکی چین سے بھی پیاز درامد کیا جا سکتا ہے لیکن اس پر خرچ زائد آتا ہے اس لئے حکومت نے بھارت سے پیاز درامد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں پیاز کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme