امید ہے عالمی برادری پاکستان کے سیکیورٹی تحفظات دور کرے گی: آرمی چیف

Published on September 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لیے تمام کوششیں جاری رکھے گا، امید ہے عالمی برادری پاکستان کے سیکیورٹی تحفظات دور کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آسٹریلین آرمی چیف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ کینبرا میں ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آرمی چیف نے ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز میں آسٹریلین نیول چیف اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی کیں۔ آرمی چیف نے آسٹریلین پارلیمنٹ میں آسٹریلیا کے وزیر خارجہ مس جولی بشپ اور وزیر دفاع سے بھی ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلین سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں آرمی چیف نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی قربانیوں اور کوششوں سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی۔ پاکستان قیام امن کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ عالمی برادری سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات دور کرے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلیا کی عسکری اور سیاسی قیادت نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes