اسلام آباد(یو این پی)سردیوں کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت کو پرلگ گئے۔ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا گیا۔ گھریلو سلنڈر پچاس ،کمرشل سلنڈردوسو روپے مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ دس روزکے دوران ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دس روزکے دوران گھریلوسلنڈرایک سو پچاس اور کمرشل سلنڈرچھ سو روپے مہنگا ہوگیاہے۔