ابو ظہبی:سری لنکا نے پانچویں ون ڈے میں پاکستان کوہرادیا

Published on December 28, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 675)      No Comments

\"2\"

ابوظہبی…سری لنکا نے پانچویں ون ڈے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی، سری لنکا نے 233 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، دنیش چندی مل 64 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے، مینڈس نے وننگ اسٹروک کھیلا، 19 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 3 اور سعید اجمل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آخری میچ ہارنے پر مایوسی ہوئی، آخری 3 اوورز میں میچ ہاتھ سے نکل گیا، اگر 260 رنز بنتے تو میچ میں جیتنے کے ا مکانات زیادہ ہوتے، ٹیم کی خراب فیلڈنگ بھی شکست کا سبب بنی۔ اس سے قبل سری لنکن بولرز کی عمدہ بولنگ نے پانچویں ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کو بڑا اسکور کرنے سے روک دیا، سری لنکا کو کامیابی کے لیے 233رنز کا ہدف ملا۔ ابوظبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں مصباح الحق نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کو انہوں نے 51رنز بناکر درست ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی اور بیٹسمین نصف سنچری نہ بناسکا اور پوری ٹیم 232رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،پاکستان نے 4.68کی اوسط سے رنز بنائے۔ حفیظ اور عبدالرحمن نے 41,41رنز اسکور کیے۔ملنگا نے چار اور لکمل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes