انٹرنیشنل میچز نہ صرف کراچی بلکہ فاٹا میں بھی کرائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

Published on September 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments


لاہور (یو این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ کراچی اور فاٹا میں بھی کرکٹ میچ کرانے کا اعلان کر ڈالا، کہتے ہیں آج بہت بڑا دن ہے، پاکستان میں عالمی کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں اور کرکٹ میچز اب لاہور سے باہر بھی ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ جہاں کہیں بھی پی سی بی کہے گا، میچ کی سکیورٹی دیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog