ملتان(یو این پی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حلقہ کے عوام کا فیصلہ ایک اور چار کے فرق سے ہو گا جبکہ کلثوم نواز بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا شہباز شریف اور نواز شریف میں ہزار اختلافات ہوں لیکن شہباز شریف نواز شریف کو سیاست میں باپ کا درجہ دیتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چودھری نثار اور نواز شریف کے درمیان اختلافات بھی معمولی ہیں۔ چودھری نثار نواز شریف سے جدا نہیں ہو سکتے۔