فیملی کورٹ نے اداکارہ نور اور شوہر ولی حامد کو صلح کیلئے آخری موقع دے دیا

Published on September 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments


لاہور(یو این پی) فیملی کورٹ نے اداکارہ نور کے خلع کے دعوے پر میاں بیوی کو صلح کیلئے آخری موقع دے دیا، سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی فیملی کورٹ میں اداکارہ نور کے خلع کے دعوے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، اداکارہ نور نے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔اداکارہ نور نے عدالت میں اپنے شوہر ولی حامد سے خلع کا دعوی دائر کر رکھا ہے جبکہ فلمسٹار نور فیملی کورٹ سے اپنے بچوں کے خرچے کا دعوی واپس لے چکی ہیں۔اداکارہ نے عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی ہے جبکہ اس کے شوہر ولی حامد کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے اور کسی صورت میں طلاق نہیں دینا چاہتا، معاملہ مصالحت سے حل کرنے میں مدد کی جائے۔عدالت نے اداکارہ نور اور اس کے شوہر ولی حامد کو صلح کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes