پاکستان نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم ورلڈ الیون کو 20رنز سے شکست دیدی

Published on September 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments


لاہور(یو این پی)آزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم ورلڈ الیون کو 20رنز سے شکست دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کی پوری ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 198رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان ،سہیل خان اور رومان رئیس نے دو دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا ۔ورلڈ الیون کی جانب سے ڈیرن سیمی اور کپتان فاف ڈوپلیسی 29،29رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ ہاشم عاملہ 26رنز کے ساتھ دوسرے اور ٹم پینی 25رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔پاکستان کی جانب سے 198رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہاشم آملہ اور تمیم اقبال نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن رومان رئیس نے تمیم اقبال کے ارادوں پر پانی پھیر دیا اور بولڈ کر کے پولین پہنچا دیا اور ان کے ساتھ اوپننگ پر آئے ہاشم عاملہ بھی رومان رئیس کا شکار بنے۔تیسرے نمبر پر آنے والے ٹم پینی 25 رنز پر سہیل خان کی گیند پر رومان رئیس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ شاداب خان نے بھی جادو دکھایا اور دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا۔شاداب خان نے کپتان فاف ڈوپلیسی کو 29 اور ڈیوڈ ملر کو 9 رنز پر آوٹ کیا۔چھٹے نمبر پر آنے والے گرانٹ ایلیٹ بھی سہیل خان کی گیند کا نشانہ بنے اور 14رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔اس سے قبل ورلڈ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر فخر زمان اور احمد شہزاد نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ،فخرز مان نے آتے ہی پہلے ہی دو گیندوں پر دو چکے دے مارے لیکن اس کے فوری بعد وہ سلپ پر کیچ آ?ٹ ہو گئے تاہم ان کے بعد بابر اعظم نے آکر میچ سنبھالا اور انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑا سہارا فراہم کیا۔احمد شہزاد بھی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 39رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔کپتان سرفراز بھی صرف 4رنز ہی بنا سکے اور پولین لوٹ گئے۔پانچویں نمبر پر آنے والے شعیب ملک 38رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔اس سے قبل ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ یہ دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا ایونٹ ہے اور یقینا ایک تاریخی لمحہ جس کے باعث وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں۔میچ کیلئے ورلڈ الیون کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، ہاشم آملہ، ڈیوڈ ملر، گرانٹ ایلیٹ، تھیسارا پریریا، ٹم پین، بین کٹنگ، ڈیرن سیمی، مورنی مورکل اور عمران طاہر شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes