فیشن انڈسٹری کے لوگوں کی وجہ سے فلم کا معیار بہتر ہواہے:جنت بٹ
اچھوتی کہانیوں اور جدید ٹیکنالوجی نے پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا :انٹر ویو
لاہور (یواین پی )پاکستان کی معروف ماڈل واداکارہ جنت بٹ نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ اچھوتی کہانیوں اور جدید ٹیکنالوجی نے پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے ،اب کچھ اعلیٰ تعلیم یافتہ فلم میکر فلمساز ی کی طرف آچکے ہیں ،اب پھر ہماری فلم انڈسٹری تیزی کے ساتھ اپنا کھویا مقام حاصل کر رہی ہے ۔یو این پی کے مطابق جنت بٹ کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب فلم انڈسٹری میں کام کرنے کیلئے فیشن انڈسٹری سے وابستہ لوگ دور بھاگتے تھے لیکن اس وقت فلم انڈسٹری میں فیشن انڈسٹری کے معروف لوگ کام کر رہے ہیں ،اداکاری کے ساتھ ساتھ تکنیکی شعبوں میں بھی فیشن سے وابستہ لوگوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے فلم کے معیار میں نمایاں فرق دکھائی دیتا ہے۔