کوٹ رادھا کشن ،سیوریج اور پینے کے پانی کے نظام کی خرابی کے باعث شہریوں کا جینا دو بھر

Published on September 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

کوٹرادھا کشن ( یو این پی) سیوریج اور پینے کے پانی کے نظام کی خرابی کے باعث شہریوں کا جینا دو بھر ہوتا جارہا ہے کروڑوں روپے سے اس نظام کی تعمیر و تنصیب کے باوجود شہری سہولتوں سے محروم ہیں نئی آبادی کے رہائشی شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ کنکشن کے حصول کے لئے ہزاروں روپے خرچ کرنے کے باوجود پانی کی چند بوندیں بھی نہیں ملتی ہیں کئی سالوں سے سرکاری پانی سے محروم ہونے والے شہریوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام فیل ہوچکا ہے کرپٹ اہلکاروں ، افسروں اور ٹھیکیداروں کا کوئی احتساب کرنے پر تیار نہیں ہے جب سے سیوریج اور واٹر سپلائی پر کروڑوں روپے خرچ کرنے والوں نے شہریوں کا حال تک نہیں پوچھا اہل شہر نے وزیرِ اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题