حلقہ این اے 120 ؛ انتخابی مہم کا وقت 15 اور 16ستمبر کی درمیانی شب رات 12 بجے ختم ہو جائے گا
Published on September 13, 2017 by admin ·(TOTAL VIEWS 746) No Comments
اسلام آباد (یوا ین پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور تین کے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا وقت 15 اور 16ستمبر کی درمیانی شب رات 12 بجے ختم ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کے مطابق سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے کہاگیا ہے کہ وہ قانون پر عملدرآمد کریں تاکہ 17ستمبر کو احسن اور پر امن انداز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی بھی شخص نے ان قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تو اسے 6ماہ کی سزا یا ایک ہزار روپے تک جرمانہ یادونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی توجہ اس جانب بھی دلائی ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976کے سیکشن 84کے تحت کوئی شخص کسی اجلاس میں کسی عوامی جلسے میں شریک نہیں ہو سکتا اور نہ ہی منعقد کرسکتاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے 48گھنٹے کے بعد اس حلقے کے علاقے میں کوئی بھی شخص نہ ہی کوئی جلسہ جلوس منعقد کرسکتاہے اور نہ ہی اس میں حصہ لے سکتا ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 122
Related
Premium WordPress Themes