پشاور: ڈینگی سے خاتون سمیت مزید 2 افراد جاں بحق

Published on September 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 767)      No Comments


پشاور(یو این پی) خیبر پختونخوا حکومت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ، پشاور کے علاقے تہکال میں ڈینگی سے خاتون سمیت مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبہ بھر میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی۔ڈینگی ہے کہ روکنے کا نام نہیں لے رہا اور مسلسل لوگ اس کے شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے خاتون سمیت مزید 2 افراد چل بسے۔تہکال کی رہائشی 45سالہ مسلمہ خیبر ٹیچینگ ہسپتال جبکہ 42 سالہ پرویز حیات میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی بخار کے باعث چل بسا اور اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 23 تک پہنچ گئی۔اعدادو شمار کے مطابق صوبہ بھر میں 5 ہزار سے زائد افراد ڈینگی بخار سے متاثر ہو گئے ہیں ، 300 سے زائد افراد پشاور سمیت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ڈینگی وائرس کو روکنے کیلئے حکومتی مناسب اقدامات نہ ہونے کے باعث کیسز کی تعداد اور جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes