اداکارہ ماہ نور کی شالیمار تھیٹرلاہور میں مسلسل کامیابیاں
محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو کامیابیاں مقدر بن جاتی ہیں :ماہ نور
لاہور(یو این پی)فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ ماہ نور کی شالیمار تھیٹرلاہور میں مسلسل کامیابیاں ۔اداکارہ ماہ نور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو کامیابیاں مقدر بن جاتی ہیں اور آج میں جس مقام پر ہوں یہ میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے ،یو این پی کے مطابق ماہ نورکا مزید کہنا ہے میں یہ ہفتہ بھی شالیمار تھیٹر لاہور میں ہی پرفارم کر رہی ہوں شائقین کی پرزور فرمائش پراور میرے ساتھ باقی کاسٹ میں آفرین پری، سنہری خان ،صوفیہ خان،شاہد خان ،سرفراز وکی ،حامد رنگیلااور دیگر فنکار شامل ہیں ۔