پنجاب میں 8 تا 10 محرم تک ڈبل سوار ی پر پابندی عائد

Published on September 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments


لاہور (یو این پی) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 8 تا 10محرم تک ڈبل سواری پر پابندی لگا دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ضلعی افسران کو مراسلہ بھجوا دیا۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی 8 سے 10 محرم تک صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران اسلحے لے کر چلنے اور اسکی نمائش پر 60 روز کی پابندی عائد کر دی۔ سادہ لباس سکیورٹی گارڈ بھی اسلحہ لے کر نہیں چل سکتے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes