پشاور(یو این پی) آج کل پورے پاکستان میں ایک نعرے اپنے پورے عروج پر ہے لیکن یہ نعرہ لگانے والی کسی شہری کو کچھ نہیں کہا گیا لیکن جب پشاور کے ایک شہری نے اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ لکھوا ڈالا تو پولیس نے اس کا چالان ہی کر دیااطلاعات کے مطابق ٹریفک پولیس نے جعلی اور غیرنمونہ نمبرپلیٹ والی گاڑی کوروک کر200 روپے کا چالان کردیا۔ شہری نے ٹریفک پولیس سے اصرارکیا کہ گاڑی پر’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کی نمبرپلیٹ بچوں نے لگائی تھی۔ لیکن ٹریفک پولیس نے کوئی عذرقبول کیے بغیرشہری کے ہاتھ میں دوسوروپے کا چالان تھما دیا