بھارتی فورسز نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا

Published on September 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

دفعہ144 کے تحت شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی موبائل اور انٹرنٹ سروس معطل
میرواعظ نظر بند،پلوامہ کے مضافات میں قریب نصف درجن دیہات کا کریک ڈاؤن
اننت ناگ میں فورسز اہلکاروں نے سکول بس ڈرائیور کو گاڑی سے اتا کر لہولہان کر دیا
طلبا کے مظاہرئے فائرنگ اور ٹیر گیس شلنگ سے ایک طالب علم شدید زخمی ہو گیا ہے
سری نگر(یوا ین پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مذید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ اس کارروائی کے خلاف سری نگر اور کئی دوسرے علاقوں میں احتجاجی ہڑتال رہی ، احتجاجی مظاہرئے کیے گئے ۔ بھارتی فورسز نے دفعہ144 کے تحت شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگادی ہے موبائل اور انٹرنٹ سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والے ابو اسمائیل اور چھوٹاقاسم کو سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی ۔ اطلاعات کے مطابق سرینگر نیوہ روڑ پر واقع آری گام نوگام میں بھارتی فوج کی15آر آر اور ایس او جی سری نگر نے محاصرہ کیا دوران محاصرہ بھارتی فوج نے دونوجوانوں ابو اسمائیل اور چھوٹاقاسم کو شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق ابو اسمائیل عسکری تنظیم کا کمانڈر ہے آئی جی کشمیر منیر احمد خان نے دعوی کیا کہ ان کی تحویل سے2ائے47رائفلیں اور دیگر میٹریل بھی برآمد کیا گیا۔ ۔منیر خان کے مطابق،ابو اسماعیل A++ فہرست میں شامل تھا،۔ادھر سرینگر میں ہنگامی بنیادوں پرسیکورٹی فورسز کیمپوں کی بھی سیکورٹی کو سخت کردیا ۔اس دوران شمال اور جنوب سے سرینگر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ اندرونی سطح پر بھی شہر سرینگر میں جگہ جگہ ناکے لگا دئے گئے اور یہاں سے گزر جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل شروع کردیا ۔ ادھرپولیس نے شمالی ضلع کپوارہ میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ 2 بالائے زمین کارکنوں کو گرفتار اور ان کی تحویل سے گرینیڈ برآمد کرنے کا دعوی کیاہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کپوارہ میں وحید احمد بٹ ساکن کژھلو کرالہ گنڈ ہندوارہ کو اسی علاقے میں لار گناپورہ بچوارہ کے نزدیک معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا اس دوران محمد شفیع میر ساکن سپر ناگہامہ کو حراست میں لیا گیا۔۔ پلوامہ کے مضافات میں قریب نصف درجن دیہات کا شبانہ کریک ڈاؤن کئی گھنٹوں کے بعدپر امن طور اختتام کو پہنچ گیا۔آستان محلہ پیٹھ مکہامہ بیروہ میں تلاشی کارروائی کی گئی۔ ا آستان محلہ پیٹھ مکہامہ بیروہ میں تلاشی کارروائی کی گئی۔ ضلع کے ایک وسیع علاقے میں آپریشن شروع کیا گیا پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ ، فوج کی راشٹریہ رائفلزاور سی آر پی ایف کے سینکڑوں اہلکاروں نے قریب نصف درجن دیہات کو محاصرے میں لیکرکارڈن اینڈ سرچ آپریشن (CASO)شروع کیا۔ان میں متری گام ، شنگر پورہ، زاجی گام، سونتہ بگ اور پتری گام شامل ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ فورسز نے ان علاقوں کی طرف جانے والے تمام راستے انتہائی سختی کے ساتھ سیل کردئے جس دوران نہ کسی کو وہاں کی طرف جانے اور نہ ہی کسی کو باہر آنے کی اجازت دی گئی۔ونپوہ اننت ناگ میں فورسز اہلکاروں نے ایک سکول بس ڈرائیور کو گاڑی سے نیچے اتا کر اس کو لہولہان کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ گاڑی میں موجود طلبا اور آس پاس موجود لوگوں نے فوجی کارروائی کے خلاف احتجاج کیا احتجاجی مظاہرئے کئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے فورسز نے ہوائی فائرنگ اور ٹیر گیس شلنگ کی ۔ ایک طالب علم کے سر میں چوٹ لگی اور اس کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں طالب علم زخمی ہونے کی خبر پھیلتے ہی ونپوہ اننت ناگ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے جموں سرینگر شاہراہ پر دھرنادیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes