لاہور (یوا ین پی )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے ، زمبابوے سیریز ،پی ایس ایل فائنل اور اب ورلڈ الیون کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے پر امن انعقاد سے پوری دنیا کو واضح پیغام مل گیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور پاکستانی قوم اپنے مہمانوں کے کو کتنی گرم جوشی سے خوش آمد ید کہتی ہے۔یواین پی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ دنیا کی دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی اور ان کیلئے بھی بہترین انتظامات کیئے جائیں گے ، پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میچز کے دوران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر انتطامات کو مذید بہتر بنایا گیا ۔ سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں وزیر اعلی پنجاب کو مسلسل آگاہ کیا جاتا رہا ۔ وزیر اعلی کی طرف سے انتظامیہ کو واضح ہدایت جاری کی گئی تھی کہ ٹیموں کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جس کی وجہ سے انتظامیہ اور پولیس کے عہدیدران ورلڈ الیون کے دورہ کے انتظامات کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات مصروف رہے ۔