این اے 120 کا ضمنی الیکشن نواز شریف کے حق میں عوامی ریفرنڈم ھوگا،سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

Published on September 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments


اسلام آباد (یوا ین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اب عوام شریف خاندان کی نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ دیں گے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور عوام کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ این اے 120 کا ضمنی الیکشن نواز شریف کے حق میں عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ جمعہ کو جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ این اے 120 کا نتیجہ آئندہ کی ملکی سیاست کا رخ متعین کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 کے ہر گھر میں شیر دھاڑ رہا ھے۔ نواز شریف اور عوام کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں مگر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes