ناز تھیٹر لاہور میں 100سانپوں کے ساتھ بھی پرفارمنس کی ہے :سو نیاچوہدری
لاہور (یو این پی)موتی محل تھیٹرراولپنڈی میں جاری اسٹیج ڈرامہ’’جنج میرے سجنادی‘‘شروع ،سانپوں کی شہزادی سونیا چوہدری کی دھماکے دار انٹری۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونیا چوہدری نے راولپنڈی میں جاری اسٹیج ڈرامہ ،جنج میرے سجنادی،میں زبردست پرفارمنس دیکر شائقین کے دل جیت لیئے ، ۔یوا ین پی کے مطابق سونیا چوہدری کا کہنا ہے کہ میں تقریباََ 9سال سے شوبز کی دنیا میں کام کر رہی ہوں اور پاکستان کے مختلف تھیٹروں میں اپنے فن کا لوہا مناواں چکی ہوں مجھے زیادہ سونیا سانپوں والی کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ میں زیادہ ساپنوں کے ساتھ ہی اسٹیج پر آئٹم کرتی ہو ں ،ناز تھیٹر لاہور میں 100سانپوں کے ساتھ بھی پرفارمنس کی ہے اور جب میں نے 100سانپوں کے ساتھ کے ساتھ آئٹم کی تو مجھے شائقین کے ساتھ ساتھی فنکاروں نے بھی داد دی ،اس وقت سے مجھے سونیا سانپوں والی بھی کہا جاتا ہے۔