راولپنڈی(یو این پی)سابق صدر رفیق تارڑ کو دل کی تکلیف کے باعث تشویشناک حالت میں کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کو ہفتہ کے روز دل کی شدید تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔