ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) سیاسی جماعت کا عھدہ رکھنے کے بنا پر پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن کو چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 5اکتوبر کو اسلام آباد طلب کرنے کیلئے نوٹیس جاری کردیے ہیں ، پیپلزپارٹی کے ضلع صدر صادق علی میمن کو الیکشن 2013میں دہرے شہرت رکھنے کے باعث ایم این اے کی نشست پر نااہل قرار دیا گیاتھا تاہم پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں پارٹی نے ایک مرتبہ بھر صادق علی میمن کو ضلع صدارت کی ذمہ داری دی ہے جس کے خلاف ٹھٹھہ کے سماجی رہنما کامریڈ ربڈنو بھٹو نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور صوبائی الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ صادق علی میمن نااہل ہوچکے ہیں پارٹی کا سیاسی عھدہ رکھنے کے کیلئے بھی نااہل ہے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی پی ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن کو 5آکتوبر کو اسلام آباد طلب کرنے کیلئے نوٹیس جاری کر دیے ہیں ۔
ٹھٹھہ کے قریب دولھ دریا خان پل دم دمہ اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے راہ گیر خاتوں ہلاک
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ کے قریب دولھ دریا خان پل دم دمہ اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے راہ گیر خاتوں ہلاک ہو گئی جس کی نعش کو سول اسپتال مکلی لا یا گیا جھان پر اس کے بازوں پر لکھے ممتاز ملاح کے نام سے خاتوں کی شناخت ہوئی ہے ، سول اسپتال مکلی سے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کیا گیا ہے ۔
سابق قوم پرست رہنما محمد بخش مری کا24گھنٹے گذرنے کے باوجود تاحال پتہ نہ لگ سکا
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) جھمپیر کے سماجی رہنما اور سابق قوم پرست رہنما محمد بخش مری کا24گھنٹے گذرنے کے باوجود تاحال پتہ نہ لگ سکا ہے اور مسلسل غائب رہنے اس کا موبائیل بند رہنے سے ورثہ نے خدشات کا اظھار کیا ہے کہ کہیں ان کو قتل نہ کردیا جائے ، ایک روز قبل مکلی سے ٹھٹھہ کورٹ آتے ہوئے مختیار کار آفیس کے سامنے نامعلوم افراد نے رکشا سے اتار کر کار میں بیٹھا یا اور نا معلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے ، اس سلسلے میں غائب ہونیوا لے سماجی رہنما محمد بخش مری کے بھائی گلاب خان مری اور بھتیجے لال خان مری نے پریس کلب مکلی میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ ان کے بھائی کے کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے دس سال قبل انھوں نے قوم پرست سیاست کو خیر آباد کر دیا تھا موجودہ دور میں جھمپیر کے عوامی مسائل کے حل کیے مسلسل جدوجھد میں ہے جس کی وجہ سے انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے ، انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ہائی کورٹ سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ محمد بخش مری کو بازیاب کرایا جائے ۔