پشاور(یو این پی) پی ٹی آئی نے اے این پی کی وکٹ اڑا دی۔ حلقہ این اے ٹو پشاور سے اے این پی کے سابق امیدوار ارباب نجیب خلیل نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ارباب نجیب نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، وزیر اطلاعات شاہ فرمان اور تحریک انصاف کے ایم پی اے یاسین خلیل بھی موجود تھے۔