سال۲۰۱۳ء کے حالات. . . ۲۰۱۴میں ویسے ہی رہنے کی تشویش

Published on December 28, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

\"Afsar
پاکستان کے ٹاپ حکمرانوں سے لیکر نیچے کی لیڈر شپ تک کرپشن میں لت پت گذشتہ حکومت، جس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ، مہنگائی،بیروزگاری، لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی، خود کش حملے ، لا ء اینڈ آڈر،بیروانی مداخلت، قرضوں میں جھگڑے لوگ تنگ آگئے تھے ۔ ان ہی پریشانیوں کی وجہ سے عوام نے گذشتہ حکومت سے جان چھوڑائی تھی اور نئی حکومت کو منتخب کیا تھا۔ عوام کی سوچ تھی کہ شاید نئی حکومت ان کے دکھوں کا مداوا کرے گی مگر پچھلے روش سے ذرا برابر بھی فرق نہ محسوس کرنے والے لوگوں کی وہی پریشانیاں ہیں۔سال ۲۰۱۳ء گزر گیا مگر عوام کی حالت نہیں بدلی اور ۲۰۱۴ء بھی ایسا ہی رہنے کی تشویش میں عوام مبتلا ہیں موجودہ حکومت نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے ان پر ذرا برابر بھی عمل نہیں کیا عوام بلبلہ اُٹھے ہیں کہ اللہ کوئی سبب بنا دے۔ وزیر اعظم صاحب کو بیرونی ملکوں کے دوروں سے فرصت نہ ملی کہ وہ پاکستان کے عوام کی خبر لیتے اس پر کالم نگاروں نے اخباروں میں طنزیہ لکھا کہ وزیر اعظم صاحب پاکستان کے دورے پر کب آئیں گے؟ پاکستان کے دورے پر تو وزیر اعظم صاحب آگئے اب مذید عوام دیکھیں گے کہ اُن کا کیا حشر ہوتا ہے سب سے پہلے مہنگائی اور بیروزگاری کی اگر بات کی جائے تو ضرورت اس بات کی تھی کہ موجودہ حکومت کو آتے ہی کہیں نہ کہیں سے بھی فنڈ میں کٹوتی کر کے اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے تھی تاکہ عوام کو فوراً ریلیف ملتا اور عوام کی نئی حکومت سے کوئی اُمید بندھتی مگر مہنگائی اور بیروزگاری پہلے سے زیادہ ہو گئی بلکہ اب تو پاکستان ایشیاء میں مہنگائی کی لسٹ میں نمبر ون ہو گیا ہے۔ الیکشن میں عوام سے لوڈ شیڈنگ کا وعدہ دوسال کا کیا گیا تھا مگر اب چار سے پانچ سال تک برداشت کا سبق پڑھایا جا رہا ہے یعنی موجودہ حکو مت خاتمے پر ہو گی تب بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو گی تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر ڈسٹری بیوشن کے نظام میں بہتری لائی جائے تو بھی کچھ نہ کچھ بجلی بچ سکتی ہے حکومت کے اپنے اداروں پر واپڈا کے بقایاجات کی خبریں اخبارات کی زینت بنتی رہتی ہیں اگر یہ ادارے بقایاجات ادا کر دیں اور آیندہ وقت پر بجلی کے بل ادا کر دیں تو بھی بات بن سکتی ہے بڑے بجلی چوروں کو پکڑنے کا بہت شور مچا تھا اس میں بے دلی سے کوشش کی گئی اور بڑے بجلی چوروں کو گرفت میں نہ لیا گیا جس سے حالت خراب سے خراب تر ہو گئے ہیں۔ دہشت گردی سے چھٹکارے کی اگر بات کی جائے تو سب کو معلوم ہے کہ قوم دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے قوم کے غالب حصے کا کہنا ہے کہ اپنے لوگ جنہوں نے ہتھیار اُ ٹھا لیے ہیں یا ہتھیار اُٹھانے پر مجبور کر دیے گئے ہیں اُن سے مذاکرات کئے جائیں حکومت نے نیم دلی دکھائی اور ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا اُوپر سے امریکہ بہادر نے ڈرون حملہ کر کے مذاکرات کو نہ ہونے دیا اب پھر اُس کے مقامی ایجنٹوں نے شمالی وزیرستان میں ہماری فورسز پر حملہ کر کے سازشیں شروع کر دیں ہیںیہ ہماری فوج کو اُلجانے کی سازش کی ہے جس پر محب وطن عوام پھر پریشان ہو گئے ہے ملک کے خیر خواہ طبقہ بار بار کہہ چکاہے ہم اپنے لوگوں سے کب تک لڑتے رہیں اس لیے مقتدر حلقوں کو اِس سازش کا ادراک کر کے مذاکرات فوراًشروع کرنے چاہیے جو سال گذشتہ میں نہ ہو سکے ۔ ڈرون حملے بند کروانے کے لیے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ناٹو سپلائی ایک ماہ سے زائد عرصے سے روکی ہوئی ہے اس سے امریکا پر دباؤ پڑے گا ویسے اب ڈروان حملے کم بھی ہو گئے ہیں جہا ں تک لوڈشیڈنگ کا معاملہ ہے عوام بہت پریشان ہے گھروں،اسکولوں، ہسپتالوں، فیکٹریوں کی پریشانیاں دور کرنے کے منصوبے بنانے کے بجائے چین سے گوادر تک تجارتی کوری ڈور بنانے کے منصوبے کی بات کی جا رہی ہے ہیں جناب حکومت کو عوام کو بجلی کی دستیابی پر دھیان دینا چاہیے تاکہ عوام کے دکھوں کا مداوہ ہویہ تو بھوکے کو بسکٹ کھانے والے مشورے کی بات ہے کہ کب تجارتی کوری ڈور کا منصوبہ مکمل ہو گا اور لوگوں کو روزگار ملے گا چین سے دو ایٹمی بجلی گھروں کا معاہدہ کیا گیا ہے ٹھیک ہے مگر وہ بھی ۲۰۱۹ء میں کہیں جا کر مکمل ہو گا ۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل کے مطابق کراچی میں سال۲۰۱۳ء میں ۲۴۲ مال بردار گاڑیاں لوٹ لی گئیں، ۴۰۷۵ گاڑیاں چوری ہوئیں یا چھین لی گئیں اور ۱۶۰۸۳ موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔ دہشت گردی ،خودکش حملے اور لاء اینڈ آڈر کی بات کی جائے تو کراچی میں جو ٹارگٹڈ آپریش شروع کیا گیا ہے اُس سے کچھ نہ کچھ بہتری آئی ہے مگر اِسے پوری دل جوہی سے مکمل کرنا چاہیے تاکہ ٹار گٹڈ کلرز اور بھتہ خوروں سے جان چھوڑائی جا سکے اور پاکستان کوستر فی صد ریونیو دینے والے شہر کی رونکیں دوبارا بحال ہوں تاجر لوگوں کو اس عذاب سے نجات ملے ملک کی معیشت ترقی کرے گذشتہ سال اور اُس سے قبل بھی عوام عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے عوام کو انصاف مہیا کرنے میں بہت کا م کیا عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس قومی خزانے میں جمع کروایا کرپٹ سیاستدانوں اور بیروکریٹز کو انصاف کے کہٹرے میں
لائے عوام کو ۲۰۱۴ء میں بھی عدلیہ سے ہی اُمید ہے کرپشن پر کنٹرول کرے گی اور انصاف کا بول بھالا ہو گا۔ دہشت گردی اور خود کش حملے اُس وقت تک ختم نہیں ہو سکتے جب تک ڈرون حملوں میں بے گناہوں کو شہید کرنے کی پالیسی کو تبدیل نہیں کیا جاتا یہ امریکہ کی جنگ ہے اس سے باہر آئے بغیر دہشت گردی اور خودکش حملے بند ہوناممکن نہیں لہٰذا جتناجلد ہو سکے حکومت کو اپنی خارجہ پالیسی پارلیمنٹ کی قراردوں، اے پی سی کے فیصلوں اور جرگوں کی سفارشات کے مطابق تبدیل کرنی چاہیے ۔جہاں تک ملکی معیشت کا تعلق ہے موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ۷.۶ ارب ڈالر کا قرض لیا تاکہ پرانی قسط ادا کی جا سکے اس وجہ سے سیلز ٹیکس،پٹرول اور بجلی گیس میں اضافہ جس مہنگائی بڑھ گئی ہم کئی بار اپنے کالموں میں ذکر کر چکے ہیں کہ سودی نظام میں ملکوں کو جھگڑنے والے بین الاقوامی فنڈ مہیا کرنے والے اداروں کے چکر میں جو بھی ملک پھنسا وہ دیوالیہ ہی ہو گیا سود کی رقم ادا کرنے کے لیے نئے قرضوں کے حصول کی پالیسی سے ملک کی معیشت بیٹھ جاتی ہے اخباری اطلاع کے مطابق آئی ایم ایف سے ۵۵ کروڑ۴۰ لاکھ ڈالرکی دوسری قسط مل گئی ہے مگر یہ امدادی رقم فروری۲۰۱۴ء تک واپس سود کی ادائیگی میں چلی جائے گی اس طرح پاکستان سود در سود کے جال میں جھکڑا رہے گا ہم مسلمان ہیں سود اللہ اور رسولؐ سے جنگ ہے لہٰذا سودی قرضوں سے جان چھڑانی چاہیے خود انحصاری پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک کو اس عذاب سے باہر نکالنا چاہیے ۔ اس سلسلے میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی ، ترقیاتی اسکیموں کو شفاف بنانے ، کرپشن کو روکنے ہے ، سیاسی رہنماؤں کی مراعات میں میجر کمی ہونی چاہیے سیاست دانوں، بیروکریٹ کسی بھی پاکستانی کا باہر ملکوں سے سرمایہ واپس پاکستان آنا چاہیے الیکش کمیشن کی ایف بی آر کو مہیا کی گئی لسٹ کی مطابق ۲۰۱۳ء کے الیکش میں حصہ لینے والے ۲۴ہزار ۲۶۸ اُمیواروں میں سے دس ہزار سے زائد سیاست دانوں کے پاس این ٹی این نمبر ہی نہیں اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ سیاست دانوں کے ایک اخباری اطلاح کے مطابق پچاس فی صد ٹیکس نہ دینے پر غیر ملکی امداد ملنا بند ہو جائے گی۔
قارئین! عوام کے آئیڈیل حکمران تو ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد صلی علیہ وسلم اور اُن کے خلفائے راشدین ہیں جنہوں نے اسلام کی فلاحی ریاست قائم کر دکھائی جو ہر وقت دل میں اللہ کا خوف رکھتے تھے اور حکومتی خزانے کو مال یتیم سمجھتے تھے اور اللہ سے ڈر ڈر کر خرچ کرتے تھے کفایت شعاری پر عمل کرتے تھے مگر ہمارے ملک کے حکمرانوں کے بڑے بڑے محلات اُن کے شاہانہ اخراجات اور حکومت کی پالیسیوں سے تو نظر آ رہا ہے کہ کوئی بھی حکمران اور سیاست دان اس سال بھی کفایت شعاری پر عمل کرنے کے لیے تیار نہیں اور نہ ہی انہوں نے اپنی شاہانہ روش بدلنی ہے عوام پاکستان میں قائد اعظم ؒ کے ویژ ن والے اسلامی فلاحی نظام حکومت کو پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ترستے ہی رہیں گے ان حالات میں سال۲۰۱۳ء کے حالات ۲۰۱۴ء میں ویسے ہی رہنے کی تشویش نے عوام کو غم میں مبتلا کر دیا کہ کب اس ملک کے حالات بدلیں گے، امن وسکون ہوگا،مہنگائی اوربیروزگاری ختم ہو گی۔لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات ملے گی،دہشت گردی ختم ہو گی انصاف کا بول بالا ہوگا ہماری دعاء ہے کہ اللہ ہمارے ملک پاکستان کا پاسبان ہو آمین۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog