مجھے فن موسیقی سے عشق کی حد تک لگاؤ ہے میں نےہمیشہ ایک جذبہ کے ساتھ گائیکی کی ہے گلوکارہ صائمہ اختر

Published on September 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

کاسموپولیٹن ممبران اور ان کے اہل خانہ کے اعزاز میں میوزیکل نائٹ شو کا انعقاد
لاہور(یواین پی)گزشتہ شب کاسموپولیٹن کلب ممبران اور ان کے اہل خانہ کے اعزاز میں میوزیکل نائٹ شو کا انعقاد کیا گیا میوزیکل نائٹ شو کی مہمان خصوصی ماڈل ،فلم اور اسٹیج کی معروف اداکارہ میگھا تھیں واضح رہے میگھا اس کلب کی ممبر بھی ہیں میوزکل نائٹ شو میں نامور گلوکاران صائمہ اختر،شبنم مجید،شفق علی اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگا کر سما باندھ دیا پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض سعدیہ نے سر انجام دیئے اس موقع پہ گلوکارہ صائمہ اختر نئے یواین پی کو بتایا کہ مجھے فن موسیقی سے عشق کی حد تک لگاؤ ہے اور میں نے ہمیشہ ایک جذبہ کے ساتھ گائیکی کی یہی وجہ ہے کہ شائقین موسیقی نے میرے گیتوں کی خوب پذیرائی کی ہے موزیکل نائٹ شو کے حوالہ سے بتایا کہ ایسے پروگرامزکا انعقاد وقت کی ضرورت ہے میری آج کی پرفارمنس پہ حاضرین نے دل کھول کر داد دی جو میرے لئے ایک اعزاز ہے یہی داد کسی بھی فنکار کا سرمایہ حیات ہوتا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes