ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ اور مکلی میں حیسکو عملے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن بن دی جبکہ بجلی کی بندش سے کاروباری زندگی عوام اور فراہمی آب معطل ہوگئی حیسکو عملے کی جانب سے مختلف علاقوں میں مین سپلائی سے فوز کاٹ کر دس سے بارہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے مکلی ٹھٹھ میں صبح نو بجے سے ایک بجے تک مختلف علاقوں ہاشم آباد سوساٹی اور دیگر کی بجلی بند کردی جاتی اسی طرح رات پونے سات بجے سے سوا گیارہ بجے تک بجلی بندکر کے عوام کا جینا دوبھرا کردیا ہے جس سے فراہمی آب شدید متاثر ہوئی اور شدید گرمی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں افسران فون بند کردیتے ہے اور عوام غائب ہوجاتا ہے دوسری جانب سیاسی سماجی حلقوں نے حیسکو چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدیاتی اداروں کے سرکاری فنڈز میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ پاکستان تحریک انصاف گھارو ضلع ٹھٹھہ کے درجنوں کارکنوں نے پیپلز پارٹی ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چئیرمین غلام قادر پیلجو ،سینٹرز سئسی پیلجو ٹاون کمیٹی گھارو کے چیرمین عثمان کنھبار اور ٹاون کمیٹی میرپورساکرو کے چئیرمین اقبال خاصخیلی کی بلدیاتی اداروں کے سرکاری فنڈز میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کے خلاف پبلک پارک سے پریس کلب مکلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مصلفی چانڈیو،اشرف ملاح،اللہ بخش کلمتی ،رحیم داد اور دیگر نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور کرپٹ بلدیاتی چیرمین عوام کو پینے کا صاف پانی ،صفائی ستھرائی سمیت عوام کو دیگر سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے اور عوام کے نام پر آنے والا سرکاری کروڑوں روپے کے فنڈز کو جعلی بلوں کے ذریعے تین وال کرکے عوام سے ناانصافی کی جاری ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام سے کرپٹ منتخب نمائندوں کے کرپشن کا نوٹس لیکر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے