کچھ گڑبڑ ضرور ہے، اداروں میں تصادم خطرناک ہو گا: خورشید شاہ

Published on September 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments


کراچی (یو این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزرا کے اپنا گھر ٹھیک کرنے کے بیانات سے لگتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ضرور ہے۔ اداروں کا تصادم ملک کیلئے خطرناک ہو گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ گھر کے حالات خراب تھے تو نواز شریف دور میں ٹھیک کیوں نہیں کئے گئے؟ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے بیان سے دشمن ممالک کو پراپیگنڈہ کا موقع ملا۔خورشید شاہ نے آرمی چیف کے جمہوریت کے تسلسل کے بیان کو سراہا لیکن اداروں میں تصادم کو ملک کے لئے خطرناک قرار دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ نئے چیئرمین نیب کے حوالے سے حکومت سے ایک ملاقات ہوئی، وزیر اعظم اور اپوزیشن جماعتوں سے نام مانگے ہیں۔ ایسا غیر سیاسی چیئرمین نیب لائیں گے جس کا ماضی بے داغ اور سب کیلئے قابل قبول ہو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes