اسلام آباد (یو این پی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کے بھائی اور صادقہ آپا کے خاوند کرنل (ر) صاحب داد 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ خالد مسجد کیولری گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین، علیم خان ، اعجاز چودھری، ولید اقبال، محمد مدنی اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آ ج ان کی رہائش گاہ 288 سی قبرستان میں ہو گی۔ کرنل (ر) صاحب داد کی وفات پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی، چودھری محمد سرور اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا۔