کراچی (یو ا ین پی ) بے نظیر بھٹو کی صاحب زادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ شرم کرو مشرف ، متاثرہ خاندان پر الزام لگاتے ہو، قاتل تم ہو۔آصفہ بھٹو کاسابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے بے نظیر بھٹو کے قتل کا الزام آصف زرداری پر لگانے کے رد عمل میں کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان پر الزام لگاتے ہوئے مشرف کو شرم آنی چاہیے۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو قتل کا الزام آصف زرداری پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ قتل کا فائدہ صرف ایک شخص کو ہوا جس کا نام آصف زرداری ہے۔