مشرف جھوٹ اور غلط بیانی کرکے قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے محمود عالم شاہ بخاری 

Published on September 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ :حمیدچنڈ) مشرف جھوٹ اور غلط بیانی کرکے قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے،سابق جنرل مشرف کا بوکھلاہٹ کے عالم میں ویڈیو بیان جاری کرنا ہی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قتل کا اعتراف جرم ہے، سید محمود عالم شاہ بخاری ، ایسے خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے سابقہ جنرل مشرف کے ایک وڈیو بیان کے بعدایک پریس رلیز میں کیا، انہوں نہے کہا کے میر مرتضیٰ بھٹو شہید کے قتل کا آصف علی زرداری پر الزام لگا کر بھی جنرل مشرف نے اس بات کا اقرار کر لیا ہے کہ جنرل مشرف ہی میر مرتضیٰ کے قتل کے منصوبہ سازوں میں سے ہیں،محترمہ بینظیر بھٹو واحد مقبول لیڈر تھیں جنہوں نے جنرل مشرف کے ہر غیرآئینی اقدام کی مزاحمت کی، لاہور اور اسلام آباد میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو گھر میں قید رکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے تھے مگر حفاظت کے لئے سکیورٹی نہ دینا دراصل محترمہ قتل کے منصوبہ بندی تھی، جنرل مشرف انصاف سے فرار نہیں ہو سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قبضہ مافیا نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑادیں گرلز ہائی اسکول کے پلاٹ پر تعمیر شروع
ٹھٹھہ(رپورٹ :حمیدچنڈ)قبضہ مافیا نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑادیں گرلز ہائی اسکول کے پلاٹ پر تعمیر شروع تفصیلات کے مطابق گورئمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی پلاٹ پر ٹھٹھہ کی عدالت نے غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والے مکانات کی تعمیر رکوادی تھی مگر پلاٹ کے حقدار ایک بااثر شخص نے گرلز ہائی اسکول مکلی کے پلاٹ کو کئی لوگوں میں فروخت کر دیا ہے اور نئے مکانوں کی تعمیرات زور شور سے جاری ہے مکان تعمیر کرانے والوں کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ پلاٹ بیجے گئے ہیں مگر ابھی اصلی کاغذات نہیں دئے گئے ہیں واضع رہے کہ گورئمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی کے پلاٹ پر لڑکیوں کے لئے پلے گراؤنڈتعمیر کرایا جارہا تھا مگر ایک بااثر شخص نے گورئمنٹ کے پلاٹ کو اپنی جاگیر بنا کے جعلی کاغذات بنا کے چار دیوار بنانا شروع کر دیاہے جس پر اسکول انتظامیہ نے عدالت میں درخواست دی تھی عدالت نے کام رکوادیا تھا مگر ایک بار بھر سرکاری پلاٹ پر تیزی سے قبضہ مافیا کی جانب سے مکانات کی تعمیر جاری کردیا ہے اس ضمن میں اسکول اسٹاف اور طالبات میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے ، اور ان کا ایس ایس ٹھٹھہ ،ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے مطالبہ کیاہے کے عدالت کے احکامات پر عمل کرواتے ہوےْ فوری طور پر تعمیراتی کام کو رکوایاجاےْ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوئ سُدرن گیس کمپنی کے ملازمیں کا ٹھٹھہ ضلع کے صارفین کو لوٹنا شروع کردیا
ٹھٹھہ(رپورٹ :حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع میں سوئ سُدرن گیس کمپنی کے ملازمیں کا ٹھٹھہ ضلعکے صارفین کو لوٹنا شروع کردیا، ضلع کی عوام پہلے ہی حیسکو انتظامیہ کے ظلموں سے کم پریشان تھی جو اب سوئ گیس کے عملے نے بھی عوام کو لوٹنا اور پریشان کرنا شروع کردیا ہے،ٹھٹھہ ضلع کی عوام، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں قاےْم سوئ سُدرن گیس کمپنی کے مخصوص گروپ کے ملازمین کی جانب سے شہریوں سے رشوت نہ ملنے کی صورت میں ان کی کنیکشن بند کرنا معمول بن گیا ہے ، اس گروپ میں سے چندسیاسی پشت پناہی حاصل افراد روزانہ شام میں موٹر ساےْکل پر سوار ہوکر مختلف محلوں میں چکر لگاکر کسی ایک گھر کو منتخب کر کے ان کی کنیکشن کو بند کرکے تالے لگاکر چلے جاتے ہیں ،جب گھر کے مالکان کی جانب سے آفیس میں آکر شکایت دی جاتی ہے تو اسی مخصوص گروپ کے چند اور افراد شکایت لیکر آنے والے سے رشوت کی بنیاد پر کنیکشن کھلوانے کا مطالبہ کرتے ہیں ،ٹھٹھہ شہر کے شہریوں نام ظاہر نہ کرنے کی یقین دھانی پر بتایا کے اگر رشوت نہیں دیتے تو اگلے ماہ کے بل میں میٹر خراب ہونے کا لکھ کر ڈڈیکشن بل بھیجے جاتے ہیں جو لاکھوں کی رقم پر مشتمل ہوتا ہے، سوئ سُدرن گیس کے ایک صارف کا کہنا تھا کے اس بات کی شکایات کئ مرتبہ متعلقہ آفیس کیایریا مینجر کو بھی دی جاچکی ہے مگرایریا مینجر بھی اس گروپ کا ساتھ دیتے ہوےْ مکمل خاموش رہنے لگے ہیں، یاد رہے کے اس گروپ میں شامل افراد پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماوں کے پرانے ساتھی یا رشتیدار ہیں ، ٹھٹھہ ضلع کی عوام کا سوئ سُدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ اختیارات سے مطالبہ کرتے ہوےْ مطالبہ کیا ہے کے ایسے مخصوص سیاسی گروپ کے لوگوں کے اوپر فوری طور پر انکوےْری کرواکر انہیں ادارے سے نکالا جاےْ اور ٹھٹھہ ضلع کی عوام کو سکون کی زندگی بسر کرنے دی جاےْ۔ 

ایک ساتھ ترقیاتی کام شروع ہونے کے باعث ٹھٹھہ مکلی کی عوام کو شدید دشواری

ٹھٹھہ(رپورٹ :حمیدچنڈ) ٹھٹھہ مکلی ازسر نو تعمیر کے کام میں سست روانی کے باعث،حادثات معمول بننے لگے، ٹھٹھہ میں داخلی تمام راستوں پر ایک ساتھ ترقیاتی کام شروع ہونے کے باعث ٹھٹھہ مکلی کی عوام کو شدید دشواری پیش آنے لگی ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ چار ماہ سے ٹھٹھہ مکلی کے ازسر نوتعمیر ہونے والے ڈبل روڈ کے کام میں سست روی کے باعث ٹھٹھ مکلی کی عوام کے ساتھ ہفتہ ،اتور کو کراچی سے گومنے آنے والے سیاحوں کو شدید مشکلات پیش آنے لگی، ٹھٹھہ مکلی کے تمام داخلی وخارجی راستوں جس میں باء پاس مکلی ،عید گاہ مکلی سمیت مین نیشنل ہاےْ وے ٹھٹھہ شامل ہیں، ترقیاتی کام میں مسلسل سُست روی کے باعث ان راستوں میں حادثات میں اضافہ ہونے لگا،جبکے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بننے والے روڈوں پر کوئ بھی ٹریفک پولیس اہلکار مقرر نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سنگل روڈ پر اکثر ٹریفک جام رہنے لگی ہے، یاد رہے کے سندھ گورنمنٹ کی جانب سے دیےْ گےْ دھابیجی سے ٹھٹھہ تک کے اس ٹھیکے کی آخری تاریخ جنوری 2017 کو گذرے ہوےْ بھی 7ماہ ہوچکے ہیں مگر داھابیجی سے ٹھٹھہ تک روڈ تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے،جبکے حالیہ بارشوں نے روڈ پر ہونے والے کام کا پورا پول کھول دیا ہے، سندھ حکومت کے وزرا کا بھی آےْ دن ٹھٹھہ کا دورہ ہونے کے باوجود بھی کسی وزرا کی نظر میں اس روڈ پر ہونے والے ناقص کام کا بھانڈہ نہیں کھل سکا ہے، ٹھٹھہ ضلع کی عوام چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے گذارش کرتی ہے کے سندھ حکومت اور ایف ڈبلیو او کے اوپر سوموٹو ایکشن لیتے ہوےْ انکواےْری کروائ جاےْ اور مذکورہ بننے والے ڈبل روڈ کو جلد از جلد مکمل کرواکے قیمتی انسانی جانوں کوضایا ہونے سے بچایا جاےْ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes