مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)میاں گروپ نے میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کی 12وارڈز میں اپنے امیدوار فائنل کر دئیے۔ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی طرف سے کی گئی حلقہ بندیاں انہیں کامیابی سے دور کر دیا ہے۔ عوامی حمایت سے ہمارا پینل ہی کامیابی حاصل کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار میاں گروپ کے قائد میاں عبدالخالق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مصطفی آباد میں من پسند افراد کو نوازنے کیلئے مرضی کی حلقہ بندیاں کی ہیں وارڈ نمبر8میں 843ووٹ ہیں وارڈ نمبر7میں 823جبکہ ہماری وارڈ نمبر2میں چار وارڈز کو شامل کر دیا گیا ہے۔موجودہ وارڈ نمبر دو میں 1998کی چار وارڈز شامل ہیں۔ اس لئے اس وارڈ میں نے خود الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ دیگر وارڈز میں بھی میاں گروپ کے امیدوار ہی کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ میاں گروپ نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ میاں گروپ عوام میں دلوں میں بستا ہے عوام کی بے پناہ محبت ہی ہماری کامیابی کی دلیل ہے۔ کامیابی حاصل کرکے ایک مکمل منصوبہ بندی کرکے ترقیاتی کام کروائیں جائیں گے اس وقت بغیر منصوبہ بندی ہونے والے ترقیاتی کام عوام کو ریلیف ملنے کی بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں۔ اگر کمیشن مافیا کا خاتمہ ہو جائے تو ترقیاتی کام ڈبل ہو سکتے ہیں۔ کمشین مافیا کا خاتمہ اور میرٹ ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ مصطفی آباد کی فلاح و بہبود کیلئے عوام ہمارے پینل کے حمایت یافتہ امیدواران وارڈ نمبر 1حاجی یوسف و راشد ٹیپو، 2میاں عبدالخالق3میاں کامران4 شاکر گجر،5رانا خالد،6حاجی لطیف، 7ملک رمضان،8 صابر بلوچ،9آصف حسن، 10سردار لیاقت، 11سرور جٹ اور وارڈ نمبر12میں حاجی جاوید اقبال کو ووٹ دیکر کامیاب کریں۔