مجھے فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں گانے سے عشق کی حد تک لگاؤ ہے اسے ہی جاری رکھوں گی
لاہور(یواین پی)مجھے بچپن ہی سے گانے کا بہت شوق تھا یہی وجہ ہے کہ میں نے شوبز کی دنیا میں آنے کا فیصلہ کیا میرا ایک میوزک البم مارکیٹ میں آچکا ہے دوسرا میوزک البم بھی تیار ہے محرم الحرام کے بعد ویڈیو شوٹ کی جائے گی اس البم کے شاعر اور کمپیوزر ایم ممتاز ناز خوشی ہیں ان خیالات کا اظہار گلوکارہ ہما چوہدری نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا مزید بتایا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں گانے سے عشق کی حد تک لگاؤ ہے اسے ہی جاری رکھوں گی اگر مجھے انڈین موسیقاروں کے ساتھ کام کاموقع ملا تو وہاں بھی پاکستان ہی کا نام روشن کروں گی موسیقی کو روح کی غذا کہا گیا ہے موسیقی سے مجھے ذہنی سکون بھی ملتا ہے میرے میوزک البم کو شائقین موسیقی نے خوب سراہا ہے میرے پرستارہی میرے سرمایہ حیات ہیں