عزت رسول ؐ کانفرنس کی کامیابی کارکنان کی مرہون منت ہے،حفیظ اللہ قادری

Published on September 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments


قلات میں منعقدہونے والی کانفرنس تاریخی نوعیت کی حامل تھی جس نے سابقہ تمام جلسوں کے ریکارڈتوڑدیئے ہیں
کوئٹہ (یوا ین پی)سنی تحریک سبی کے ضلعی صدرعلامہ حفیظ اللہ قادری نے صحافیوں کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عزت رسول ؐ کانفرنس کی کامیابی کارکنان کی مرہون منت ہے۔ قلات میں منعقدہونے والی کانفرنس تاریخی نوعیت کی حامل تھی جس نے سابقہ تمام جلسوں کے ریکارڈتوڑدیئے ہیںآئندہ بھی سنی تحریک اس سے بھی بڑے جلسے منعقد کرئے گی جوتاریخی حیثیت کے حامل ہونگے کوئٹہ ،سبی ،حاجی شہر،اورڈیرہ مرادجمالی سمیت دیگرشہروں میں آنے والے وقت میں سنی تحریک کے بڑے جلسے ہونگے جس کی تیاریاں جاری ہیں انہوں نے کہاکہ سنی تحریک دین اسلام کی ترویج واشاعت اورمسلک اعلی حضرت کیلئے کوشاں ہے پورے ملک میں سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سیلم قادری مدظلہ العالی کی مثبت پالیسوں کے نتیجے میں بڑی تعدادمیں علماء ومشائخ شمولیت اختیارکررہے ہیں جسکی واضح مثال قلات میں منعقدہونے والی عزت رسول ؐ کانفرنس ہے جس میں بڑی تعدادمیں قبائلی عمائدین،سمیت دیگرسیاسی پارٹیوں کے لوگوں نے شمولیت کی اورآنے والے وقت میں بھی بڑی تعداد میں شمولیت متوقع ہے انہوں نے مزیدکہاکہ قلات میں منعقدہونے والی عزت رسول کانفرنس میں صوبے بھر سے علماء کرام ،مشائخ عظام ،قبائلی شخصیات سمیت دیگرسیاسی ،مذہبی ،سماجی رہنماؤں سمیت عوام اہلسنت کی کثیرتعدادنے شرکت کی جس پران تمام کے مشکوروممنون ہیں نیز سنی تحریک کے کارکنان وعہدیداران سنی تحریک کے پیغام کوگھر گھر پہنچائیں اوربانی سنی تحریک شہیدمحمدسلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ کے پیغام محبت کوعام کریں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog