لاہور(یو این پی) لاہور چیمبر کے الیکشن میں ایک بار پھر پیاف فاؤنڈر الائنس نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیے، جیت کی خوشی میں پیاف فاؤنڈر لائنس کا جشن، مٹھایاں تقسیم کی گئیں۔ﻻﮨﻮﺭ ﭼﯿﻤﺒﺮ ﺁﻑ ﮐﺎﻣﺮﺱ ﺍﯾﻨﮉ ﺍﻧﮉﺳﭩﺮﯼ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺎﻑ ﻓﺎؤﻧﮉﺭ ﺍﻻﺋﻨﺲ نے ایک بار پھر ﻓﺘﺦ ﮐﮯ ﺟﮭﻨﮉﮮ ﮔﺎڑ دیے۔ ﺍﯾﺴﻮﺳﯽ ﺍﯾﭧ ﮐﻼﺱ ﮐﮯ ﺗﺎﺟﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ہونے والے انتخابات میں پیاف فاؤنڈر الائنس نے کلین سویپ کیا۔ الیکشن میں 3342 ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیاف فاؤنڈر الائنس نے 1795 پینل ووٹ حاصل کیے، جبکہ لاہور بزنس مین گروپ نے 869 پینل ووٹ حاصل کیے۔اس طرح پیاف فاؤنڈر الائنس نے کارپوریٹ کلاس کے بعد ایسوسی ایٹ کلاس کا معرکہ بھی اپنے نام کرلیا، جیت کی خوشی میں مٹھایاں تقسیم کی گئیں البتہ محرم الحرام کے پیش نظرپیاف فاؤنڈر الائنس نے اپنی جیت کو روایتی انداز سے منانے کی بجائے انتہائی احترام کے ساتھ منایا۔ﺍس موقع پر عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایٹ ﮐﻼﺱ ﮐﺎ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﺟﯿﺘﻨﮯ ﭘﺮ ﭘﯿﺎﻑ ﻓﺎﺅﻧﮉﺭ ﺍﻻﺋﻨﺲ ﮐﯽ ﭘﻮﺭﯼ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﺍﻭﺭ ﻭﻭﭨﺮﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﺳﭙﻮﺭﭨﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﻟﯽ ﻣﺒﺎﺭﮐﺒﺎﺩ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ۔ ناصر حمید خان نے ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ہر سال کی طرح اس سال بھی ﻻﮨﻮﺭ ﭼﯿﻤﺒﺮ ﺁﻑ ﮐﺎﻣﺮﺱ ﮐﮯ ﭘﻠﯿﭧ ﻓﺎﺭﻡ ﺳﮯ ﺗﺎﺟﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮐﻮ ﻣﺎﺿﯽ ﮐﯽ ﻧﺴﺒﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﮩﺘﺮ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺳﮯ ﺣﻞ ﮐﺮﺍﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔اس موقع پر جیتنے والے امیدواروں کا کہنا تھا کہ ﻻﮨﻮﺭ ﭼﯿﻤﺒﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺣﺮﯾﻒ ﮔﺮﻭﭘﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﻨﻔﯽ ﭘﺮﻭﭘﯿﮕﻨﮉﺍ ﺩﻡ ﺗﻮﮌ گیا ہے۔ الیکشن نتائج کے بعد دونوں گروپوں نے الیکشن کمشنر سہیل لاشاری کو بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح پُرامن طریقے سے الیکشن کا انعقاد ہوگا۔