سعودی عرب کے 87 ویں یوم الوطنی پر پاکستانیوں نے بھی قومی دن نہایت جوش و خروش سے منایا

Published on September 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 717)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی بیورو چیف یو این پی) سعودی عرب کے 87 ویں یوم الوطنی پر جدہ میں پاکستانیوں نے بھی سعودی عرب کا قومی دن نہایت جوش و خروش سے منایا۔ جدہ میں کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام مجلس محصورین پاکستان (پی آر سی) نے کیا . صدارت سابق سعودی سفارتکار ڈاکٹر علی الغامدي نے کی. مہمان خصوصی انجینئر ڈاکٹر عبدالعلیم خان صدر انجینئر ویلفیئر فورم تھے. نظامت کے فرائض سید مسرت خلیل نے سرانجام دیئے. پی آر سی کے کنوینر انجینئر سید احسان الحق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور قرارداد پیش کی. مقررین میں حامد الاسلام خان، محمد عامل عثمانی، امانت اللہ، محمد لقمان، شمس الدین الطاف، طارق محمود، محمد ریاض گھمن، راجہ زرین خان تھے. تلاوت قاری عبدالمجيد، نعت احمد رضا ہا شمی اور نظم زمرد سیفی نے پیش کی.

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes